Skip to main content

وَمَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍۚ وَاِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِيْنَ

And not
وَمَا
اور نہیں
We found
وَجَدْنَا
پایا ہم نے
for most of them
لِأَكْثَرِهِم
ان میں سے اکثر کے لیے
[of]
مِّنْ
کوئی
(any) covenant
عَهْدٍۖ
عہد
But
وَإِن
اور بیشک
We found
وَجَدْنَآ
پایا ہم نے
most of them
أَكْثَرَهُمْ
ان میں سے اکثر کو
certainly defiantly disobedient
لَفَٰسِقِينَ
البتہ فاسق

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاس عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا

English Sahih:

And We did not find for most of them any covenant; but indeed, We found most of them defiantly disobedient.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاس عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان میں اکثر کو ہم نے قول کا سچا نہ پایا اور ضرور ان میں اکثر کو بے حکم ہی پایا،

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے ان کے اکثر لوگو ں میں عہد کا نباہ نہیں پایا اور ان میں سے اکثر نافرمان پایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اکثر لوگوں میں وفائے عہد نہ دیکھا (١) اور ہم نے اکثر لوگوں کو بےحکم ہی پایا۔

١٠٢۔١ اس سے بعض نے عہد الست جو عالم ارواح میں لیا گیا تھا، بعض نے عذاب ٹالنے کے لئے پیغمبروں سے جو عہد کرتے تھے، وہ عہد اور بعض نے عام عہد مراد لیا ہے جو آپس میں ایک دوسرے سے کرتے تھے۔ اور یہ عہد شکنی، چاہے وہ کسی بھی قسم کی ہو، فسق ہی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں (عہد کا نباہ) نہیں دیکھا۔ اور ان میں اکثروں کو (دیکھا تو) بدکار ہی دیکھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھا اور ہم نے اکثر لوگوں کو بےحکم ہی پایا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ان کی اکثریت میں عہد و پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ہم نے اکثر کو فاسق و فاجر پایا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم نے ان کی اکثریت میں عہدو پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ان کی اکثریت کو فاسق اور حدود اطاعت سے خارج ہی پایا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں میں عہد (کا نباہ) نہ پایا اور ان میں سے اکثر لوگوں کو ہم نے نافرمان ہی پایا،