Skip to main content

وَانْشَقَّتِ السَّمَاۤءُ فَهِىَ يَوْمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ

And will split
وَٱنشَقَّتِ
اور پھٹ جائے گا
the heaven
ٱلسَّمَآءُ
آسمان
so it
فَهِىَ
تو وہ
(is on) that Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
frail
وَاهِيَةٌ
سست ہوگا ۔ کمزور ہوگا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی

English Sahih:

And the heaven will split [open], for that Day it is infirm.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پتلا حال ہوگا

احمد علی Ahmed Ali

اور آسمان پھٹ جائے گا اوروہ اس دن بودا ہوگا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور آسمان پھٹ جائے گا اس دن بالکل بودا ہو جائے گا (١)

١٦۔١ یعنی اس میں کوئی قوت اور استحکام نہیں رہے گا جو چیز پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ اس میں استحکام کس طرح رہ سکتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس دن بالکل کمزور ہو جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آسمان شق ہوکر بالکل پھس پھسے ہوجائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے اور یہ کائنات (ایک نظام میں مربوط اور حرکت میں رکھنے والی) قوت کے ذریعے (سیاہ) شگافوں٭ پر مشتمل ہو جائے گی، ٭ واھیۃ.... الوَھی: وَھِی، یَھِی، وَھیًا کا معنیٰ ہے: شق فی الادیم والثوب ونحوھما، یقال: وَھِیَ الثوب أی انشَقّ وَ تَخَرّقَ (چمڑے، کپڑے یا اس قسم کی دوسری چیزوں کا پھٹ جانا اور ان میں شگاف ہو جانا۔ اِسی لئے کہا جاتا ہے: کپڑا پھٹ گیا اور اس میں شگاف ہوگیا).... (المفردات، لسان العرب، قاموس المحیط، المنجد وغیرہ)۔ اسے جدید سائنس نے بلیک ہولز سے تعبیر کیا ہے۔