Skip to main content

اَمْ تَسْـَٔـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ

Or
أَمْ
یا
you ask them
تَسْـَٔلُهُمْ
تم سوال کرتے ہو ان سے
a payment
أَجْرًا
کسی اجر کا
so they
فَهُم
تو وہ
from
مِّن
سے
(the) debt
مَّغْرَمٍ
تاوان
(are) burdened?
مُّثْقَلُونَ
دبے جاتے ہوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا تم اِن سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چٹی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہوں؟

English Sahih:

Or do you ask of them a payment, so they are by debt burdened down?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا تم اِن سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چٹی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہوں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

کیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں کہ جس کا تاوان کا ان پر بوجھ پڑ رہا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہوں (١)

٤٦۔١ یہ خطاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے لیکن سرزنش ان کو کی جا رہی ہے جو آپ پر ایمان نہیں لا رہے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا آپ(ص) ان سے کوئی اجرت طلب کرتے ہیں کہ وہ اس تاوان کے بوجھ تلے دبےجاتے ہیں؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا آپ ان سے (تبلیغِ رسالت پر) کوئی معاوضہ مانگ رہے ہیں کہ وہ تاوان (کے بوجھ) سے دبے جا رہے ہیں،