اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں
English Sahih:
Indeed, for the righteous with their Lord are the Gardens of Pleasure.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں
احمد علی Ahmed Ali
بے شک پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمت کے باغ ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بےشک پرہیزگاروں کیلئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت و آسائش کے باغات ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بے شک پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والے باغات ہیں،
تفسير ابن كثير Ibn Kathir
گنہگار اور نیکو کار دونوں کی جزاء کا مختلف ہونا لازم ہے
اوپر چونکہ دنیوی جنت والوں کا حال بیان ہوا تھا اور اللہ کی نافرمانی اور اس کے حکم کے خلاف کرنے سے ان پر جو بلا اور آفت آئی اس کا ذکر ہوا تھا اس لئے اب ان متقی پرہیزگار لوگوں کا حال ذکر کیا گیا جنہیں آخرت میں جنتیں ملیں گی جن کی نعمتیں نہ فنا ہوں، نہ گھٹیں، نہ ختم ہوں، نہ سڑیں، نہ گلیں، پھر فرماتا ہے کیا ہوسکتا ہے کہ مسلمان اور گنہگار جزا میں یکساں ہوجائیں ؟ قسم ہے زمین و آسمان کے رب کی کہ یہ نہیں ہوسکتا، کیا ہوگیا ہے تم کس طرح یہ چاہتے ہو ؟ کیا تمہارے ہاتھوں میں اللہ کی طرف سے اتری ہوئی کوئی ایسی کتاب ہے جو خود تمہیں بھی محفوظ ہو اور گزشتہ لوگوں کے ہاتھوں تم پچھلوں تک پہنچتی ہو اور اس میں وہی ہو جو تمہاری چاہت ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ ہمارا کوئی مضبوط وعدہ اور عہد تم سے ہے کہ تم جو کہہ رہے ہو وہی ہوگا اور تمہاری بےجا اور غلط خواہشیں پوری ہو کر ہی رہیں گی ؟ ان سے ذرا پوچھو تو کہ اس بات کا کون ضامن ہے اور کس کے ذمے یہ کفالت ہے ؟ نہ سہی تمہارے جو جھوٹے معبود ہیں انہی کو اپنی سچائی کے ثبوت میں پیش کرو۔