Skip to main content

وَاِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنٍۚ

And indeed
وَإِنَّ
اور بیشک
for you
لَكَ
آپ کے لیے
surely (is) a reward
لَأَجْرًا
البتہ اجر ہے
without
غَيْرَ
نہ
end
مَمْنُونٍ
ختم ہونے والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں

English Sahih:

And indeed, for you is a reward uninterrupted.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور آپ کے لیے تو بے شمار اجر ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور بیشک تیرے لئے بے انتہاء اجر ہے (١)۔

٣۔١ فریضہ نبوت کی ادائیگی میں جتنی زیادہ تکلیفیں برداشت کیں اور دشمنوں کی باتیں سنی ہیں اس پر اللہ تعالٰی کی طرف سے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور بےشک آپ(ص) کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم ہو نے والانہیں ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بے شک آپ کے لئے ایسا اَجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا،