اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيْنَۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے
English Sahih:
Because he is a possessor of wealth and children,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
اس لئے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اس کی سرکشی صرف اس لئے ہے کہ وہ مال والا اور بیٹوں والا ہے (١)
١٤۔١ یعنی مذکورہ اخلاقی قباحتوں کا ارتکاب اس لئے کرتا ہے کہ اللہ نے اسے مال اور اولاد کی نعمتوں سے نوازا ہے یعنی وہ شکر کی بجائے کفران نعمت کرتا ہے، یعنی جس شخص کے اندر یہ خرابیاں ہوں، اس کی بات صرف اس لئے مان لی جائے کہ وہ مال اور اولاد رکھتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ سب کچھ اس بناء پر ہے کہ وہ مالدار اور اولاد والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
صرف اس بات پر کہ یہ صاحب همال و اولاد ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اِس لئے (اس کی بات کو اہمیت نہ دیں) کہ وہ مال دار اور صاحبِ اَولاد ہے،