فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر
English Sahih:
And they will admit their sin, so [it is] alienation for the companions of the Blaze.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اب اپنے گناہ کا اقرار کیا تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو،
احمد علی Ahmed Ali
پھر وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے سو دوزخيوں پر پھٹکار ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا (١) اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں) (٢)۔
١١۔١ جس کی بنا پر مستحق عذاب قرار پائے اور وہ ہے کفر اور انبیاء علیہم السلام کی تکذیب۔
١١۔٢ یعنی اب ان کے لئے اللہ اور اس کی رحمت سے دوری ہی دوری ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا۔ اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں)
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس وہ (اس وقت) اپنے گناہ کا اعتراف کر لیں گے پس لعنت ہوان دوزخ والوں پر۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو انہوں نے خود اپنے گناہ کا اقرار کرلیا تو اب جہنم ّوالوںکے لئے تو رحمت خدا سے دوری ہی دوری ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پس وہ اپنے گناہ کا اِعتراف کر لیں گے، سو دوزخ والوں کے لئے (رحمتِ اِلٰہی سے) دُوری (مقرر) ہے،