Skip to main content

وَّيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۗ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ۗ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ ۗ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَىْءٍ قَدْرًا

And He will provide for him
وَيَرْزُقْهُ
اور رزق دے گا اس کو
from
مِنْ
سے
where
حَيْثُ
جہاں سے
not
لَا
نہ
he thinks
يَحْتَسِبُۚ
وہ گمان کرتا ہوگا
And whoever
وَمَن
اور جو
puts his trust
يَتَوَكَّلْ
بھروسہ کرے گا
upon
عَلَى
پر
Allah
ٱللَّهِ
اللہ (پر)
then He
فَهُوَ
تو وہ
(is) sufficient for him
حَسْبُهُۥٓۚ
کافی ہے اس کو
Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
(will) accomplish
بَٰلِغُ
پہنچنے والا ہے
His purpose
أَمْرِهِۦۚ
اپنے حکم کو
Indeed
قَدْ
تحقیق
has set
جَعَلَ
بنادیا
Allah
ٱللَّهُ
اللہ نے
for every
لِكُلِّ
ہر کے لیے
thing
شَىْءٍ
چیز (کے لیے)
a measure
قَدْرًا
ایک اندازہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اُس کا گمان بھی نہ جاتا ہو جو اللہ پر بھروسا کرے اس کے لیے وہ کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے

English Sahih:

And will provide for him from where he does not expect. And whoever relies upon Allah – then He is sufficient for him. Indeed, Allah will accomplish His purpose. Allah has already set for everything a [decreed] extent.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اُس کا گمان بھی نہ جاتا ہو جو اللہ پر بھروسا کرے اس کے لیے وہ کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو، اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے بیشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے، بیشک اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ رکھا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور اسے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو اور جو الله پر بھروسہ کرتا ہے سو وہی اس کو کافی ہے بے شک الله اپنا حکم پورا کرنے والا ہے الله نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کر دیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالٰی اپنا کام پورا کر کے ہی رہے گا (١) اللہ تعالٰی نے ہرچیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے (٢)۔

٣۔١ یعنی وہ جو چاہے۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں۔
٣۔٢ تنگیوں کے لئے بھی اور آسانیوں کے لئے بھی۔ یہ دونوں اپنے وقت پر انتہا پذیر ہو جاتے ہیں۔ بعض نے اس سے حیض اور عدت مراد لی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا۔ خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کردیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازه مقرر کر رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے سان گمان بھی نہیں ہوتا ہے اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرتا ہے وہ (اللہ) اس کے لئے کافی ہے بےشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے اور اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جس کا خیال بھی نہیں ہوتا ہے اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اسے ایسی جگہ سے رِزق عطا فرماتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا، اور جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے تو وہ (اللہ) اسے کافی ہے، بیشک اللہ اپنا کام پورا کرلینے والا ہے، بیشک اللہ نے ہر شے کے لئے اندازہ مقرر فرما رکھا ہے،