Skip to main content

اِنَّمَاۤ اَمْوَالُـكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ   ۗ وَاللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِيْمٌ

Only
إِنَّمَآ
بیشک
your wealth
أَمْوَٰلُكُمْ
مال تمہارے
and your children
وَأَوْلَٰدُكُمْ
اور اولاد تمہاری
(are) a trial
فِتْنَةٌۚ
آزمائش ہیں
and Allah -
وَٱللَّهُ
اور اللہ
with Him
عِندَهُۥٓ
اس کے پاس
(is) a reward
أَجْرٌ
اجر
great
عَظِيمٌ
عظیم ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے

English Sahih:

Your wealth and your children are but a trial, and Allah has with Him a great reward.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے

احمد علی Ahmed Ali

تمہارے مال اور اولاد تمہارے لیے محض آزمائش ہیں اور الله کے پاس تو بڑا اجر ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تمہارے مال اور اولاد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں (۱) اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے (۲)

۱۵۔۱ جو تمہیں کسب حرام پر اکساتے ہیں اور اللہ کے حقوق ادا کرنے سے روکتے ہیں پس اس آزمائش میں تم اسی وقت سرخرو ہوسکتے ہو جب تم اللہ کی معصیت میں ان کی اطاعت نہ کرو۔ مطلب یہ ہوا کہ مال واولاد جہاں اللہ کی نعمت ہیں وہاں انسان کی آزمائش کا ذریعہ بھی ہیں اس طرح اللہ دیکھتا ہے کہ کون میرا فرمانبردار ہے اور کون نافرمان۔
١٥۔۲ یعنی اس شخص کے لئے جو مال و اولاد کی محبت کے مقابلے میں اللہ کی اطاعت کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی نافرمانی سے اجتناب کرتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تمہارے مال اور اوﻻد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں۔ اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تمہارے مال، تمہاری اولاد ایک بڑی آزمائش ہیں اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے صرف امتحان کا ذریعہ ہیں اور اجر عظیم صرف اللہ کے پاس ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تمہارے مال اور تمہاری اولاد محض آزمائش ہی ہیں، اور اللہ کی بارگاہ میں بہت بڑا اجر ہے،