Skip to main content

وَلَـقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ

And indeed
وَلَقَدِ
اور البتہ تحقیق
were mocked
ٱسْتُهْزِئَ
مذاق اڑایا گیا
Messengers
بِرُسُلٍ
کئی رسولوں کا
from
مِّن
آپ سے
before you
قَبْلِكَ
پہلے
but surrounded
فَحَاقَ
تو گھیر لیا
those who
بِٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو
scoffed
سَخِرُوا۟
جنہوں نے مذاق اڑایا
of them
مِنْهُم
ان میں سے
what
مَّا
جو
they used to
كَانُوا۟
تھے وہ
[at it]
بِهِۦ
ساتھ اس کے
mock
يَسْتَهْزِءُونَ
وہ مذاق اڑاتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اے محمدؐ! تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر ان مذاق اڑانے والوں پر آخر کار وہی حقیقت مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

English Sahih:

And already were messengers ridiculed before you, but those who mocked them were enveloped by that which they used to ridicule.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اے محمدؐ! تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر ان مذاق اڑانے والوں پر آخر کار وہی حقیقت مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ضرور اے محبوب تم سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ٹھٹھا کیا گیا تو وہ جو ان سے ہنستے تھے ان کی ہنسی انہیں کو لے بیٹھی

احمد علی Ahmed Ali

اور تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا انہیں اسی عذاب نے آ گھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور واقع آپ سے پہلے جو پیغمبر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی مذاق کیا گیا ہے۔ پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا ان کو اس عذاب نے آگھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور واقعی آپ سے پہلے جو پیغمبر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی استہزا کیا گیا ہے۔ پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا ان کو اس عذاب نے آ گھیرا جس کا تمسخر اڑاتے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کا مذاق اڑایا جاتا رہا ہے تو (آخرکار) ان کا مذاق اڑانے والوں کو اسی عذاب نے آکر گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پیغمبر آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مذاق اُڑانے والوں کے لئے ان کا مذاق ہی ان کے گلے پڑ گیا اور وہ اس میں گھر گئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک آپ سے پہلے (بھی) رسولوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا، پھر ان میں سے مسخرہ پن کرنے والوں کو(حق کے) اسی (عذاب) نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے،