مُتَّكِــِٕيْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
English Sahih:
Reclining on green cushions and beautiful fine carpets.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر،
احمد علی Ahmed Ali
قالینوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جو سبز اور نہایت قیمتی نفیس ہوں گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
سبز مسندوں اور عمدہ فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے (١)
٧٦۔١ مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر بیٹھے ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلٰی قسم کے خوب صورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ (جنتی لوگ) سبز رنگ کے بچھونوں اور خوبصورت گدوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(اہلِ جنت) سبز قالینوں پر اور نادر و نفیس بچھونوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے،