Skip to main content

يَسْـَٔـلُهٗ مَنْ فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۗ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِىْ شَأْنٍۚ

Asks Him
يَسْـَٔلُهُۥ
مانگتے ہیں اس سے
whoever
مَن
جو بھی
(is) in
فِى
میں ہیں
the heavens
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں
and the earth
وَٱلْأَرْضِۚ
اور زمین میں
Every
كُلَّ
ہر
day
يَوْمٍ
روز
He
هُوَ
وہ
(is) in
فِى
میں ہے
a matter
شَأْنٍ
نئی شان

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے

English Sahih:

Whoever is within the heavens and earth asks Him; every day He is in [i.e., bringing about] a matter.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اسے ہر دن ایک کام ہے

احمد علی Ahmed Ali

اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ہر روز وہ ایک کام میں ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

سب آسمان و زمین والے اسی سے مانگتے ہیں (١) ہر روز وہ ایک شان میں ہے (٢)۔

٢٩۔١ یعنی سب اس کے محتاج اور اس کے در کے سوالی ہیں۔
٢٩۔٢ ہر روز کا مطلب، ہر وقت۔ شان کے معنی امر یا معاملہ، یعنی ہر وقت وہ کسی نہ کسی کام میں مصروف ہے، کسی کو بیمار کر رہا ہے، کسی کو شفایاب، کسی کو تونگر کسی کو فقیر، کسی کو گدا سے شاہ اور شاہ سے گدا، کسی کو بلندیوں پر فائز کر رہا ہے، کسی کو پستی میں گرا رہا ہے کسی کو ہست سے نیست اور نیست کو ہست کر رہا ہے وغیرہ۔ الغرض کائنات میں یہ سارے تصرف اسی کے امرو مشیت سے ہو رہے ہیں اور شب و روز کا کوئی لمحہ ایسا نہیں جو اس کی کارگزاری سے خالی ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں وہ ہر روز (بلکہ ہر آن) ایک نئی شان میں ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے،