Skip to main content

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِى الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ

And for Him
وَلَهُ
اور اسی کے لیے ہیں
(are) the ships
ٱلْجَوَارِ
جہاز
elevated
ٱلْمُنشَـَٔاتُ
اونچے اٹھے ہوئے
in
فِى
میں
the sea
ٱلْبَحْرِ
سمندر
like mountains
كَٱلْأَعْلَٰمِ
اونچے پہاڑوں کی طرح

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں

English Sahih:

And to Him belong the ships [with sails] elevated in the sea like mountains.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ

احمد علی Ahmed Ali

اور سمند ر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں (١)

٢٤۔١ یعنی بلندی ہوئیں، مراد بادبان ہیں، جو بادبانی کشتیوں میں جھنڈوں کی طرح اونچے اور بلند بنائے جاتے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی مصنوعات کے کئے ہیں، یعنی اللہ کی بنائی ہوئی جو سمندر میں چلتی ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اسی کے لئے وہ (جہاز) ہیں جو سمندروں میں پہاڑوں کی طرح اٹھے ہوئے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز (بھی) اسی کے (اختیار میں) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں (کھڑے ہوتے یا چلتے) ہیں،