رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
English Sahih:
[He is] Lord of the two sunrises and Lord of the two sunsets.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب
احمد علی Ahmed Ali
وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
وہ رب ہے دونوں مشرقوں کا اور دونوں مغربوں کا (١)
١٧۔١ ایک گرمی کا مشرق اور ایک سردی کا مشرق اسی طرح مغرب ہے۔ اس لئے دونوں کو دوگنا ذکر کیا ہے، موسموں کے اعتبار سے مشرق و مغرب کا مختلف ہونا اس میں بھی انس و جن کی بہت سی مصلحتیں ہیں، اس لئے اسے بھی نعمت قرار دیا گیا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہی دونوں مشرقوں کا پروردگار ہے اور وہی دونوں مغربوں کا مالک و پروردگار ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(وہی) دونوں مشرقوں کا مالک ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا مالک ہے،