Skip to main content

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ

So which
فَبِأَىِّ
تو ساتھ کون سی
(of the) favors
ءَالَآءِ
نعمتوں کے
(of) your Lord
رَبِّكُمَا
اپنے رب کی
will you both deny?
تُكَذِّبَانِ
تم دونوں جھٹلاؤ گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟

English Sahih:

So which of the favors of your Lord would you deny?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ (١)

١٦۔١ یعنی تمہاری یہ پیدائش بھی اور پھر تم سے مذید نسلوں کی تخلیق و افزائش، یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ہے۔ کیا تم اس نعمت کا انکار کرو گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،