Skip to main content

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ

Indeed
إِنَّ
بیشک
the righteous
ٱلْمُتَّقِينَ
تقوی والے
(will be) in
فِى
میں ہوں گے
gardens
جَنَّٰتٍ
باغوں
and river
وَنَهَرٍ
اور نہروں میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

نافرمانی سے پرہیز کرنے والے یقیناً باغوں اور نہروں میں ہوں گے

English Sahih:

Indeed, the righteous will be among gardens and rivers,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

نافرمانی سے پرہیز کرنے والے یقیناً باغوں اور نہروں میں ہوں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک پرہیزگار باغوں اور نہر میں ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک پرہیزگار باغوں اور نہروں میں ہوں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہونگے (١)

٥٤۔١ یعنی مختلف اور قسم قسم کے باغات میں ہونگے، بطور جنس کے ہے جو جنت کی تمام نہروں کو شامل ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بےشک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور نہروں میں ہوں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بیشک صاحبان هتقویٰ باغات اور نہروں کے درمیان ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک پرہیزگار جنتوں اور نہروں میں (لطف اندوز) ہوں گے،