اَمْ يَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِيْعٌ مُّنْتَصِرٌ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یا اِن لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں، اپنا بچاؤ کر لیں گے؟
English Sahih:
Or do they say, "We are an assembly supporting [each other]"?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یا اِن لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں، اپنا بچاؤ کر لیں گے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے
احمد علی Ahmed Ali
کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم زبردست جماعت ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں (١)۔
٤٤۔١ تعداد کی کثرت اور وسائل قوت کی وجہ سے، ہم دشمن سے انتقام لینے پر قادر ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یا وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک ایسی جماعت ہیں جو غالب رہیںگے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یا یہ (کفّار) کہتے ہیں کہ ہم (نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) غالب رہنے والی مضبوط جماعت ہیں،