Skip to main content

سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ

They will know
سَيَعْلَمُونَ
عنقریب وہ جان لیں گے
tomorrow
غَدًا
کل
who
مَّنِ
کون
(is) the liar
ٱلْكَذَّابُ
جھوٹا ہے
the insolent one
ٱلْأَشِرُ
اترانے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا) "کل ہی اِنہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے

English Sahih:

They will know tomorrow who is the insolent liar.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا) "کل ہی اِنہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بہت جلد کل جان جائیں گے کون تھا بڑا جھوٹا اترونا (شیخی باز)

احمد علی Ahmed Ali

عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا کون بڑا جھوٹا (اور) شیخی خورہ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟ (١)

٢٦۔١ یہ خود، پیغمبر پر الزام تراشی کرنے والے۔ یا حضرت صالح علیہ السلام، جن کو اللہ نے وحی و رسالت سے نوازا۔ غَدًا یعنی کل سے مراد قیامت کا دن یا دنیا میں ان کے لئے عذاب کا مقررہ دن۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

انہیں بہت جلد کل کلاں معلوم ہو جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا (اور) شیخی باز ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہیں کل (قیامت کے دن) ہی معلوم ہو جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا، خود پسند (اور متکبّر) ہے،