اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَاۤٮِٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜيْطِرُوْنَۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اُن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟
English Sahih:
Or have they the depositories [containing the provision] of your Lord? Or are they the controllers [of them]?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اُن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے (حاکمِ اعلیٰ) ہیں
احمد علی Ahmed Ali
کیا ان کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا وہ داروغہ ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ (۱) یا (ان خزانوں کے) یہ دروغہ ہیں۔ (۲)
٣٧۔١ کہ یہ جس کو چاہیں روزی دیں جس کو چاہیں نہ دیں یا جس کو چاہیں نبوت سے نوازیں۔
٣٧۔۲ مصیطر یا مسیطر سَطْرً سے ہے، لکھنے والا، جو محافظ و نگران ہو، وہ چونکہ ساری تفیصلات لکھتا ہے، اس لئے یہ محافظ اور نگران کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی کیا اللہ کے خزانوں یا اس کی رحمتوں پر ان کا تسلط ہے کہ جس کو چاہیں دیں یا نہ دیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یا ان کے پاس آپ(ص) کے پروردگار کے خزانے ہیںیا یہ ان پر حاکم (مجاز) ہیں؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یا اُن کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا وہ اُن پر نگران (اور) داروغے ہیں،