فٰكِهِيْنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمْ رَبُّهُمْۚ وَوَقٰٮهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
English Sahih:
Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اپنے رب کے دین پر شاد شاد اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا
احمد علی Ahmed Ali
محظوظ ہو رہے ہوں گے اس سے جو انہیں ان کے رب نے عطا کی ہے اور ان کو ان کے رب نے عذاب دوزخ سے بچا دیا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں (١) اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بچا لیا ہے۔
١٨۔١ یعنی جنت کے گھر، لباس، کھانے، سواریاں، حسین جمیل بیویاں (حورعین) اور دیگر نعمتیں، ان سب پر وہ خوش ہونگے، کیونکہ یہ نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے بدرجہا بڑھ کر ہوں گی۔ اور ما لا عین رأت ولا اذن سمعت ولا خطر علی قلب بشر کا مصداق۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ خوش و خرم ہوں گے ان نعمتوں سے جو ان کا پروردگار انہیں عطا فر مائے گا اور ان کا پروردگار انہیں دوزخ کے عذاب سے بچائے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
خوش اور لطف اندوز ہوں گے اُن (عطاؤں) سے جن سے اُن کے رب نے انہیں نوازا ہوگا، اور اُن کا رب انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا،