اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
English Sahih:
Then is this magic, or do you not see?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں
احمد علی Ahmed Ali
پس کیایہ جادو ہے یا تم دیکھتے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ (۱) یا تم دیکھتے نہیں (۲)
١٥۔١ جس طرح تم دنیا میں پیغمبروں کو جادوگر کہا کرتے تھے، بتلاؤ! کیا یہ بھی کوئی جادو کا کرتب ہے؟
١٥۔۲یا جس طرح تم دنیا میں حق کے دیکھنے سے اندھے تھے یہ عذاب بھی تمہیں نظر نہیں آرہا ہے؟ یہ تقریع وتوبیخ کے لیے انہیں کہا جائے گا ورنہ ہرچیز ان کے مشاہدے میں آچکی ہوگی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا یہ(آگ) جادو ہے؟ یا تمہیں نظر نہیں آتا؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دیتا،