Skip to main content

يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاۗ

(The) Day
يَوْمَ
جس دن
they will be thrust
يُدَعُّونَ
دھکے دیئے جائیں گے ان کو
(in)to
إِلَىٰ
طرف
(the) Fire
نَارِ
آگ کی
(of) Hell
جَهَنَّمَ
جہنم کی
(with) a thrust
دَعًّا
دھکے مارنا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا

English Sahih:

The Day they are thrust toward the fire of Hell with a [violent] thrust, [its angels will say],

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے

احمد علی Ahmed Ali

جس دن وہ دوزخ کی آگ کی طرف بری طرح سے دھکیلے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن وہ دھکے دے (١) کر آتش جہنم کی طرف لائے جائیں گے۔

١٣۔١ الدَّعُّ کے معنی ہیں نہایت سختی کے ساتھ دھکیلنا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن وه دھکے دے دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس دن ان کو دھکیل دھکیل کر آتشِ دوزخ کی طرف لایا جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس دن کو وہ دھکیل دھکیل کر آتشِ دوزخ کی طرف لائے جائیں گے،