وَّذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
English Sahih:
And remind, for indeed, the reminder benefits the believers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
اور نصیحت کرتے رہیئے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمانداروں کو نفع دے گی۔ (۱)
۵۵۔۱ اس لیے کہ نصیحت سے فائدہ انہیں کو پہنچتا ہے۔ یا مطلب ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں اس نصیحت سے وہ لوگ یقینا فائدہ اٹھائیں گے جن کی بابت اللہ کے علم میں ہے کہ وہ ایمان لائیں گے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور انہیں سمجھاتے رہیے کہ یہ یاددہانی ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یاد دہانی بہرحال کراتے رہے کہ یاد دہانی صاحبانِ ایمان کے حق میں مفید ہوتی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور آپ نصیحت کرتے رہیں کہ بیشک نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے،