Skip to main content

وَفِىْ ثَمُوْدَ اِذْ قِيْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِيْنٍ

And in
وَفِى
اور میں
Thamud
ثَمُودَ
ثمود
when
إِذْ
جب
was said
قِيلَ
کہا گیا
to them
لَهُمْ
ان سے
"Enjoy (yourselves)
تَمَتَّعُوا۟
فائدے اٹھا لو
for
حَتَّىٰ
تک
a time"
حِينٍ
ایک وقت

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو

English Sahih:

And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ثمود میں جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو

احمد علی Ahmed Ali

اور قوم ثمود میں بھی (عبرت ہے) جب ہ ان سے کہا گیا ایک وقت معین تک کا فائدہ اٹھاؤ

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ثمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائدہ اٹھالو (١)

٤٣۔١ یعنی جب انہوں نے اپنے ہی طلب کردہ معجزے اونٹنی کو قتل کر دیا، تو ان سے کہہ دیا گیا کہ اب تین دن اور تم دنیا کے مزے لوٹ لو، تین دن کے بعد تم ہلاک کر دیئے جاؤ گے۔ یہ اسی طرف اشارہ ہے بعض نے اسے حضرت صالح علیہ السلام کی ابتدائے نبوت کا قول قرار دیا ہے۔ الفاظ اس مفہوم کے بھی متحمل ہیں بلکہ سیاق سے یہی معنی زیادہ قریب ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور قبیلۂ ثمود کی سرگزشت میں بھی (ایک نشانی ہے) جبکہ ان سے کہا گیا کہ تم ایک خاص وقت تک (دنیا کی نعمتوں) سے فائدہ اٹھا لو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور قوم ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (قومِ) ثمود (کی ہلاکت) میں بھی (عبرت کی نشانی ہے) جبکہ اُن سے کہا گیا کہ تم ایک معیّنہ وقت تک فائدہ اٹھا لو،