قَالَ
کہا
فَمَا
تو کیا
خَطْبُكُمْ
قصہ ہے تمہارا
أَيُّهَا
اے
ٱلْمُرْسَلُونَ
فرشتو۔ بھیجے ہوؤں
ابراہیمؑ نے کہا "اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
إِنَّآ
بیشک ہم
أُرْسِلْنَآ
بھیجے گئے ہم
إِلَىٰ
طرف
قَوْمٍ
مجرم
مُّجْرِمِينَ
قوم کے
انہوں نے کہا "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
لِنُرْسِلَ
تاکہ ہم بھیجیں
عَلَيْهِمْ
ان پر
حِجَارَةً
پتھر
مِّن
سے
طِينٍ
مٹی
تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
مُّسَوَّمَةً
نشان لگے ہوئے ہیں
عِندَ
ہاں
رَبِّكَ
تیرے رب کے
لِلْمُسْرِفِينَ
حد سے بڑھنے والوں کے لیے
جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں"
فَأَخْرَجْنَا
تو نکال لیا ہم نے
مَن
جو کوئی
كَانَ
تھا
فِيهَا
اس میں
مِنَ
میں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں
پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
فَمَا
تو نہ
وَجَدْنَا
پایا ہم نے
فِيهَا
اس میں
غَيْرَ
سوائے
بَيْتٍ
ایک گھر کے
مِّنَ
میں سے
ٱلْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں
اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
وَتَرَكْنَا
اور چھوڑ دی ہم نے
فِيهَآ
اس میں
ءَايَةً
ایک نشانی
لِّلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
يَخَافُونَ
جو ڈرتے ہیں
ٱلْعَذَابَ
عذاب سے
ٱلْأَلِيمَ
دردناک
اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں
وَفِى
اور میں
مُوسَىٰٓ
موسیٰ
إِذْ
جب
أَرْسَلْنَٰهُ
بھیجا ہم نے اس کو
إِلَىٰ
طرف
فِرْعَوْنَ
فرعون کی
بِسُلْطَٰنٍ
ایک دلیل کے ساتھ
مُّبِينٍ
کھلی
اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا
فَتَوَلَّىٰ
تو وہ پھر گیا
بِرُكْنِهِۦ
اپنی قوت کے ساتھ
وَقَالَ
اور کہنے لگا
سَٰحِرٌ
ایک جادوگر ہے
أَوْ
یا
مَجْنُونٌ
مجنون ہے
تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
فَأَخَذْنَٰهُ
تو پکڑ لیا ہم نے اس کو
وَجُنُودَهُۥ
اور اس کے لشکروں کو
فَنَبَذْنَٰهُمْ
تو پھینک دیا ہم نے ان کو
فِى
میں
ٱلْيَمِّ
سمندر
وَهُوَ
اور وہ
مُلِيمٌ
ملامت زدہ تھا
آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا