Skip to main content

مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ ۗ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا تَكْتُمُوْنَ

Not
مَّا
نہیں ہے
on
عَلَى
اوپر
the Messenger
ٱلرَّسُولِ
رسول کے
except
إِلَّا
مگر
the conveyance
ٱلْبَلَٰغُۗ
پہنچا دینا
And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ تعالیٰ
knows
يَعْلَمُ
جانتا ہے
what
مَا
جو
you reveal
تُبْدُونَ
تم ظاہر کرتے ہو
and what
وَمَا
اور جو
you conceal
تَكْتُمُونَ
تم چھپاتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رسول پر تو صرف پیغام پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے، آگے تمہارے کھلے اور چھپے سب حالات کا جاننے والا اللہ ہے

English Sahih:

Not upon the Messenger is [responsibility] except [for] notification. And Allah knows whatever you reveal and whatever you conceal.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رسول پر تو صرف پیغام پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے، آگے تمہارے کھلے اور چھپے سب حالات کا جاننے والا اللہ ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

رسول پر نہیں مگر حکم پہنچانا اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے اور جو تم چھپاتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

رسول کے ذمہ سوائے پہنچانے کے اورکچھ نہیں اور الله کو معلوم ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپ کر کرتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

رسول کے ذمہ تو صرف پہنچانا ہے۔ اور اللہ تعالٰی سب جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ پوشیدہ رکھتے ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام خدا کا پہنچا دینا ہے اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ مخفی کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

رسول کے ذمہ تو صرف پہنچانا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے جو کچھ تم ﻇاہر کرتے ہو اور جو کچھ پوشیده رکھتے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پیغمبر کی ذمہ داری صرف پیغام پہنچانا ہے اور بس۔ اور اللہ اسے بھی جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور اسے بھی جسے تم چھپاتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور رسول پر تبلیغ کے علاوہ کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور اللہ سے جن باتوں کا تم اظہار کرتے ہو یا چھپاتے ہو سب سے باخبر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر (احکام کاملاً) پہنچا دینے کے سوا (کوئی اور ذمہ داری) نہیں، اور اللہ وہ (سب) کچھ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو،