Skip to main content

هٰذَا هُدًى ۚ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِيْمٌ

This
هَٰذَا
یہ ہے
(is) guidance
هُدًىۖ
ہدایت
And those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
disbelieve
كَفَرُوا۟
جنہوں نے انکار کیا
in (the) Verses
بِـَٔايَٰتِ
آیات کا
(of) their Lord
رَبِّهِمْ
اپنے رب کی
for them
لَهُمْ
ان کے لیے
(is) a punishment of
عَذَابٌ مِّن
عذاب ہے
filth
رِّجْزٍ
بے قرار کرنے والا
painful
أَلِيمٌ
رسوا کن

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ قرآن سراسر ہدایت ہے، اور اُن لوگوں کے لیے بلا کا درد ناک عذاب ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا

English Sahih:

This [Quran] is guidance. And those who have disbelieved in the verses of their Lord will have a painful punishment of foul nature.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ قرآن سراسر ہدایت ہے، اور اُن لوگوں کے لیے بلا کا درد ناک عذاب ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ راہ دکھانا ہے اور جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے دردناک عذاب میں سے سخت تر عذاب ہے،

احمد علی Ahmed Ali

یہ (قرآن) تو ہدایت ہے اور جو اپنے رب کی آیتوں کے منکر ہیں ان کے لیے سخت دردناک عذاب ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ (سرتاپا) ہدایت (١) ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لئے بہت سخت دردناک عذاب ہے۔

١١،١ یعنی قرآن! کیونکہ اس کے نزول کا مقصد ہی یہ ہے کہ لوگوں کو کفر و شرک کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لایا جائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ (سر تاپا) ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے بہت سخت دردناک عذاب ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ ہدایت ہے (اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے پرودرگار کی آیتوں کا انکار کیا ان کیلئے) سخت قِسم کا دردناک عذاب ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ قرآن ایک ہدایت ہے اور جن لوگوں نے آیااُ خدا کا انکار کیا ہے ان کے لئے سخت قسم کا دردناک عذاب ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ (قرآن) ہدایت ہے، اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات کے ساتھ کفر کیا اُن کے لئے سخت ترین دردناک عذاب ہے،