Skip to main content

فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ۗ ذٰ لِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ

A Bounty
فَضْلًا
فضل ہوگا
from
مِّن
سے
your Lord
رَّبِّكَۚ
تیرے رب کی طرف
That -
ذَٰلِكَ
یہی
it
هُوَ
وہ
(will be) the success
ٱلْفَوْزُ
کامیابی
the great
ٱلْعَظِيمُ
بڑی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے

English Sahih:

As bounty from your Lord. That is what is the great attainment.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے،

احمد علی Ahmed Ali

یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے (١) یہی ہے بڑی کامیابی۔

٥٧۔١ جس طرح حدیث میں آتا ہے، فرمایا یہ بات جان لو! تم میں کسی شخص کو اس کا عمل جنت میں نہیں لے جائے گا صحابہ نے عرض کیا۔ یارسول اللہ! آپ کو بھی؟ فرمایا ' ہاں مجھے بھی، مگر اللہ تعالٰی مجھے اپنی رحمت اور فضل میں ڈھانپ لے گا ' (صحیح بخاری)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کے فضل و کرم سے ہوگا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ سب آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے اور یہی انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ آپ کے رب کا فضل ہے (یعنی آپ کا رب آپ کے وسیلے سے ہی عطا کرے گا)، یہی بہت بڑی کامیابی ہے،