فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں
English Sahih:
And [finally] he called to his Lord that these were a criminal people.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں،
احمد علی Ahmed Ali
پس اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ تو مجرم لوگ ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں (١)۔
٢٢۔١ یعنی جب انہوں دیکھا کہ دعوت کا اثر قبول کرنے کی بجائے، اس کا کفر و عناد بڑھ گیا تو اللہ کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ پھیلا دیئے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس اس (رسول) نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ یہ بڑے مجرم لوگ ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر انہوں نے اپنے رب سے رَعا کی کہ یہ قوم بڑی مجرم قوم ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ بیشک یہ لوگ مجرم قوم ہیں،