Skip to main content

وَّاَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِۚ اِنِّىْۤ اٰتِيْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍۚ

And that
وَأَن
اور یہ کہ
(do) not
لَّا
نہ
exalt yourselves
تَعْلُوا۟
تم سرکشی کرو
against
عَلَى
مقابلے پر
Allah
ٱللَّهِۖ
اللہ کے
Indeed I
إِنِّىٓ
بیشک میں
[I] have come to you
ءَاتِيكُم
لایا ہوں تمہارے پاس
with an authority
بِسُلْطَٰنٍ
کھلی
clear
مُّبِينٍ
دلیل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں

English Sahih:

And [saying], "Be not haughty with Allah. Indeed, I have come to you with clear evidence.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں

احمد علی Ahmed Ali

اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تم اللہ تعالٰی کے سامنے سرکشی نہ کرو (١) میں تمہارے پاس کھلی دلیل لانے والا ہوں (٢)۔

١٩۔١ یعنی اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کر کے اللہ کے سامنے اپنی بڑائی اور سرکشی کا اظہار نہ کرو۔
١٩۔٢ یہ ما قبل کی علت ہے کہ میں ایسی حجت واضح ساتھ لایا ہوں جس کے انکار کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس واضح دلیل (سند) پیش کرتا ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خدا کے سامنے اونچے نہ بنو میں تمہارے پاس بہت واضح دلیل لے کر آیا ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس روشن دلیل لے کر آیا ہوں،