Skip to main content

اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِيْنَ

Then should We take away
أَفَنَضْرِبُ
کیا بھلا ہم چھوڑ دیں
from you
عَنكُمُ
تم سے
the Reminder
ٱلذِّكْرَ
ذکر کرنا
disregarding (you)
صَفْحًا
درگزر کرتے ہوئے۔ اعراض کرنے کی وجہ سے
because
أَن
کہ
you
كُنتُمْ
ہو تم
(are) a people
قَوْمًا
ایک قوم
transgressing?
مُّسْرِفِينَ
حد سے بڑھنے والی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اِس لیے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو؟

English Sahih:

Then should We turn the message away, disregarding you, because you are a transgressing people?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب کیا ہم تم سے بیزار ہو کر یہ درس نصیحت تمہارے ہاں بھیجنا چھوڑ دیں صرف اِس لیے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیردیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو

احمد علی Ahmed Ali

کیا تمہارے سمجھانے سے ہم اس لیے منہ پھیر لیں گے کہ تم بیہودہ لوگ ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹا لیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو (١)۔

٥۔١ اس کے مختلف معنی کئے گئے ہیں مثلاً ١۔ تم چونکہ گناہوں میں بہت بڑھ چکے ہو اور ان پر مصر ہو، اس لئے کہ یہ گمان کرتے ہو کہ ہم وعظ و نصیحت کرنا چھوڑ دیں گے؟ ٢۔ یا تمہارے کفر اور اسراف پر ہم تمہیں کچھ نہ کہیں گے اور تم سے درگزر کرلیں گے ٣۔ یا تمہیں ہلاک کر دیں گے اور کسی چیز کا تمہیں حکم دیں نہ منع کریں، ٤۔ چونکہ تم قرآن پر ایمان لانے والے نہیں ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا ہم محض اس لئے نصیحت سے منہ پھیرلیں کہ تم حد سے تجاوز کرنے والے لوگ ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اورکیا ہم تم لوگوں کو نصیحت کرنے سے صرف اس لئے کنارہ کشی اختیار کرلیں کہ تم زیادتی کرنے والے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اِس بنا پر روک دیں کہ تم حد سے گزر جانے والی قوم ہو،