Skip to main content

اَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِىْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَيْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ

Or
أَوْ
یا
We show you
نُرِيَنَّكَ
ہم دکھائیں آپ کو
that which
ٱلَّذِى
وہ چیز
We have promised them
وَعَدْنَٰهُمْ
وعدہ کیا ہم نے ان سے
then indeed We
فَإِنَّا
تو بیشک ہم
over them
عَلَيْهِم
ان پر
have full power
مُّقْتَدِرُونَ
قدرت رکھنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یا تم کو آنکھوں سے اِن کا وہ انجام دکھا دیں جس کا ہم نے اِن سے وعدہ کیا ہے، ہمیں اِن پر پوری قدرت حاصل ہے

English Sahih:

Or whether [or not] We show you that which We have promised them, indeed, We are Perfect in Ability.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یا تم کو آنکھوں سے اِن کا وہ انجام دکھا دیں جس کا ہم نے اِن سے وعدہ کیا ہے، ہمیں اِن پر پوری قدرت حاصل ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا تمہیں دکھادیں جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

یا اگر ہم آپ کووہ دکھا بھی دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے تو ہم ان پر قادر ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا جو کچھ ان سے وعدہ کیا ہے (١) وہ تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں (٢)۔

٤٢۔١ یعنی تیری موت سے قبل ہی، یا مکے میں ہی تیرے رہتے ہوئے عذاب بھیج دیں۔
٤٢۔٢ یعنی ہم جب چاہیں ان پر عذاب نازل کر سکتے ہیں، کیونکہ ہم ان پر قادر ہیں۔ چنانچہ آپ کی زندگی میں ہی بدر کی جنگ میں کافر عبرت ناک شکست اور ذلت سے دو چار ہوئے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا (تمہاری زندگی ہی میں) تمہیں وہ (عذاب) دکھا دیں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا جو کچھ ان سے وعده کیا ہے وه تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا ہم ان کو (آپ کے عینِ حیات) وہ (عذاب) دکھا دیں گے جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے سو ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا پھر عذاب آپ کو دکھا کر ہی نازل کریں گے کہ ہم اس کا بھی اختیار رکھنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا ہم آپ کو وہ (عذاب ہی) دکھا دیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے، سو بے شک ہم اُن پر کامل قدرت رکھنے والے ہیں،