Skip to main content
وَنَادَىٰ
اور پکارا
فِرْعَوْنُ
فرعون نے
فِى
میں
قَوْمِهِۦ
اپنی قوم
قَالَ
کہا
يَٰقَوْمِ
اے میری قوم
أَلَيْسَ
کیا نہیں ہے
لِى
میرے لیے
مُلْكُ
بادشاہت
مِصْرَ
مصر کی
وَهَٰذِهِ
اور یہ
ٱلْأَنْهَٰرُ
دریا۔ نہریں
تَجْرِى
جو بہتی ہیں
مِن
سے
تَحْتِىٓۖ
میرے نیچے
أَفَلَا
کیا پھر نہیں
تُبْصِرُونَ
تم دیکھتے

ایک روز فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا، "لوگو، کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے، اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہہ رہی ہیں؟ کیا تم لوگوں کو نظر نہیں آتا؟

تفسير
أَمْ
بلکہ
أَنَا۠
میں
خَيْرٌ
بہتر ہوں
مِّنْ
سے
هَٰذَا
اس (شخص)
ٱلَّذِى
جو
هُوَ
وہ
مَهِينٌ
حقیر ہے
وَلَا
اور نہیں
يَكَادُ
قریب کہ وہ
يُبِينُ
وہ واضح بات کرے

میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل و حقیر ہے اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کر سکتا؟

تفسير
فَلَوْلَآ
تو کیوں نہیں
أُلْقِىَ
اتارے گئے
عَلَيْهِ
اس پر
أَسْوِرَةٌ
کنگن
مِّن
کے
ذَهَبٍ
سونے
أَوْ
یا
جَآءَ
آئے
مَعَهُ
اس کے ساتھ
ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
فرشتے
مُقْتَرِنِينَ
ساتھ رہنے والے

کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن اتارے گئے؟ یا فرشتوں کا ایک دستہ اس کی اردلی میں نہ آیا؟"

تفسير
فَٱسْتَخَفَّ
تو ہلکایا پایا اس نے
قَوْمَهُۥ
اپنی قوم کو
فَأَطَاعُوهُۚ
تو انہوں نے اطاعت کی اس کی
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
كَانُوا۟
تھے وہ
قَوْمًا
قوم۔ لوگ
فَٰسِقِينَ
فاسق

اُس نے اپنی قوم کو ہلکا سمجھا اور انہوں نے اس کی اطاعت کی، در حقیقت وہ تھے ہی فاسق لوگ

تفسير
فَلَمَّآ
تو جب
ءَاسَفُونَا
وہ غصے میں لائے
ٱنتَقَمْنَا
انتقام لیا ہم نے
مِنْهُمْ
ان سے
فَأَغْرَقْنَٰهُمْ
تو غرق کردیا ہم نے
أَجْمَعِينَ
ان سب کو

آخر کار جب انہوں نے ہمیں غضب ناک کر دیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان کو اکٹھا غرق کر دیا

تفسير
فَجَعَلْنَٰهُمْ
تو بنادیا ہم نے ان کو
سَلَفًا
پیش رو
وَمَثَلًا
اور ایک مثال
لِّلْءَاخِرِينَ
بعد والوں کے لیے

اور بعد والوں کے لیے پیش رو اور نمونہ عبرت بنا کر رکھ دیا

تفسير
وَلَمَّا
اور جب
ضُرِبَ
بیان کیا گیا
ٱبْنُ
بیٹے کو
مَرْيَمَ
مریم کے
مَثَلًا
بطور مثال
إِذَا
اچانک
قَوْمُكَ
تیری قوم
مِنْهُ
اس سے
يَصِدُّونَ
تالیاں بجاتی ہے۔ چلاتی ہے

اور جونہی کہ ابن مریم کی مثال دی گئی، تمہاری قوم کے لوگوں نے اس پر غل مچا دیا

تفسير
وَقَالُوٓا۟
اور کہنے لگے
ءَأَٰلِهَتُنَا
کیا ہمارے الہ
خَيْرٌ
بہتر ہیں
أَمْ
یا
هُوَۚ
وہ
مَا
نہیں
ضَرَبُوهُ
انہوں نے بیان کیا اس کو
لَكَ
تیرے لیے
إِلَّا
مگر
جَدَلًۢاۚ
جھگڑے کے طور پر
بَلْ
بلکہ
هُمْ
وہ
قَوْمٌ
ایک قوم ہیں
خَصِمُونَ
جھگڑالو

اور لگے کہنے کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لیے لائے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ

تفسير
إِنْ
نہیں
هُوَ
وہ
إِلَّا
مگر
عَبْدٌ
ایک بندہ
أَنْعَمْنَا
انعام کیا ہم نے
عَلَيْهِ
اس پر
وَجَعَلْنَٰهُ
اور بنادیا ہم نے اس کو
مَثَلًا
ایک مثال
لِّبَنِىٓ
بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ
اسرائیل کے لیے

ابن مریمؑ اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیا اور بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنا دیا

تفسير
وَلَوْ
اور اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَجَعَلْنَا
البتہ ہم بنادیں
مِنكُم
تم سے
مَّلَٰٓئِكَةً
فرشتوں کو
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
يَخْلُفُونَ
وہ جانشنین ہوں

ہم چاہیں تو تم سے فرشتے پیدا کر دیں جو زمین میں تمہارے جانشین ہوں

تفسير