Skip to main content

فَلَـنُذِيْقَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا عَذَابًا شَدِيْدًاۙ وَّلَنَجْزِيَنَّهُمْ اَسْوَاَ الَّذِىْ كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

But surely We will cause to taste
فَلَنُذِيقَنَّ
پس البتہ ہم ضرور چکھائیں گے
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو
disbelieve
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
a punishment
عَذَابًا
عذاب
severe
شَدِيدًا
شدید
and surely We will recompense them
وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ
اور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
(the) worst
أَسْوَأَ
بد ترین
(of) what
ٱلَّذِى
اس چیز کی
they used (to)
كَانُوا۟
جو تھے
do
يَعْمَلُونَ
وہ عمل کرتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِن کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ اِنہیں دیں گے

English Sahih:

But We will surely cause those who disbelieve to taste a severe punishment, and We will surely recompense them for the worst of what they had been doing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِن کافروں کو ہم سخت عذاب کا مزا چکھا کر رہیں گے اور جو بدترین حرکات یہ کرتے رہے ہیں ان کا پورا پورا بدلہ اِنہیں دیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو بیشک ضرور ہم کافروں کو سخت عذاب چکھائیں گے اور بیشک ہم ان کے بُرے سے بُرے کام کا انہیں بدلہ دیں گے

احمد علی Ahmed Ali

پس ہم ضرور کافرو ں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور ہم ان کے بدترین اعمال کا بدلہ دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے (١)

٢٧۔١ یعنی ان کے بعض اچھے عملوں کی کوئی قیمت نہ ہوگی، مثلاً اکرام ضعیف، صلہ رحمی وغیرہ، کیونکہ ایمان کی دولت سے وہ محروم رہے تھے، البتہ برے عملوں کی جزا انہیں ملے گی، جن میں قرآن کریم سے روکنے کا جرم بھی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم ان کافروں کو ضرور سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور وہ بدترین عمل کرتے ہیں ہم انہیں ضرور ان کی بدترین سزا دیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو اب ہم ان کفر کرنے والوں کو شدید عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور انہیں ان کے اعمال کی بدترین سزادیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس ہم کافروں کو سخت عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے اور ہم انہیں اُن برے اعمال کا بدلہ ضرور دیں گے جو وہ کرتے رہے تھے،