فَاُولٰۤٮِٕكَ عَسَى اللّٰهُ اَنْ يَّعْفُوَ عَنْهُمْۗ وَكَانَ اللّٰهُ عَفُوًّا غَفُوْرًا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے
English Sahih:
For those it is expected that Allah will pardon them, and Allah is ever Pardoning and Forgiving.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو قریب ہے اللہ ایسوں کو معاف فرمائے اور اللہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
پس امید ہے کہ ایسوں کو الله معاف کر دے اور الله معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالٰی ان سے درگزر کرے، اللہ تعالٰی درگزر کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
قریب ہے کہ خدا ایسوں کو معاف کردے اور خدا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بہت ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے درگزر کرے، اللہ تعالیٰ درگزر کرنے واﻻ اور معاف فرمانے واﻻ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہی وہ لوگ ہیں جن کو عنقریب خدا معاف کر دے گا کہ وہ بڑا معاف کرنے والا اور بڑا بخشنے والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہی وہ لوگ ہیں جن کو عنقریب خدا معاف کردے گا کہ وہ بڑا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو یہ وہ لوگ ہیں کہ یقیناً اللہ ان سے درگزر فرمائے گا، اور اللہ بڑا معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے،