بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَكُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
لہٰذا (اے نبیؐ) تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ
English Sahih:
Rather, worship [only] Allah and be among the grateful.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
لہٰذا (اے نبیؐ) تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بلکہ اللہ ہی کی بندگی کر اور شکر والوں سے ہو
احمد علی Ahmed Ali
بلکہ الله ہی کی عبادت کرو اور جس کے شکر گزار رہو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بلکہ اللہ ہی کی عبادت کر (١) اور شکر کرنے والوں میں سے ہو جا۔
٦٦۔١ اِ یَّاکَ نَعْبُدُ کی طرح یہاں بھی مفعول (اللہ) کو مقدم کر کے حصر کا مفہوم پیدا کر دیا گیا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرو۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بلکہ خدا ہی کی عبادت کرو اور شکرگزاروں میں ہو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بلکہ تو اللہ ہی کی عبادت کر اور شکر کرنے والوں میں سے ہو جا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(اے نبی(ص)) بلکہ آپ بس اللہ ہی کی عبادت کیجئے اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جائیے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تم صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے شکر گزار بندوں میں ہوجاؤ
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بلکہ تُو اللہ کی عبادت کر اور شکر گزاروں میں سے ہو جا،