Skip to main content

اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰٮنِىْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَۙ

Or
أَوْ
یا
it should say
تَقُولَ
کہے
"If only
لَوْ
کاش
"If only
أَنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ
(had) guided me
هَدَىٰنِى
ہدایت دیتا مجھ کو
surely, I (would) have been
لَكُنتُ
البتہ میں ہوتا
among
مِنَ
سے
the righteous"
ٱلْمُتَّقِينَ
تقوی والوں میں (سے)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یا کہے "کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا"

English Sahih:

Or [lest] it say, "If only Allah had guided me, I would have been among the righteous."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یا کہے "کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا کہے اگر اللہ مجھے راہ دکھاتا تو میں ڈر والوں میں ہوتا،

احمد علی Ahmed Ali

یا کہنے لگے اگر الله مجھے ہدایت کرتا تو میں پرہیزگاروں میں ہوتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت کرتا تو میں بھی پارسا لوگوں میں ہوتا (١)

٥٧۔١ یعنی اگر اللہ مجھے ہدایت دے دیتا تو میں شرک اور معاصی سے بچ جاتا۔ یہ اس طرح ہی ہے جیسے دوسرے مقام پر مشرکین کا قول نقل کیا گیا، (لَوْ شَاۗءَ اللّٰهُ مَآ اَشْرَكْنَا) (6۔ الانعام;148) اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے، ان کا قول کَلِمَۃُ حَقٍّ بِھَا الْبَاطِلُ کا مصداق ہے (فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھ کو ہدایت دیتا تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت کرتا تو میں بھی پارسا لوگوں میں ہوتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا کوئی یہ کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھے ہدایت دے دیتا تو میں بھی صاحبانِ تقویٰ میں سے ہوجاتا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا کہنے لگے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں ضرور پرہیزگاروں میں سے ہوتا،