Skip to main content

مَا كَانَ لِىَ مِنْ عِلْمٍۢ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ يَخْتَصِمُوْنَ

Not
مَا
نہیں
is
كَانَ
ہے
for me
لِىَ
میرے لئے
any
مِنْ
کوئی
knowledge
عِلْمٍۭ
علم
(of) the chiefs
بِٱلْمَلَإِ
ملاء
the exalted
ٱلْأَعْلَىٰٓ
اعلیٰ کے بارے میں
when
إِذْ
جب وہ
they were disputing
يَخْتَصِمُونَ
جھگڑتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا

English Sahih:

I had no knowledge of the exalted assembly [of angels] when they were disputing [the creation of Adam].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے

احمد علی Ahmed Ali

مجھے فرشتو ں کے متعلق کوئی علم نہیں تھا جب کہ وہ جھگڑ رہے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وہ تکرار کر رہے تھے (١)

٦٩۔١ ملاء اعلٰی سے مراد فرشتے ہیں، یعنی وہ کس بات پر بحث کر رہے ہیں؟ میں نہیں جانتا۔ ممکن ہے، اس اختصام (بحث و تکرار) سے مراد وہ گفتگو ہو جو تخلیق آدم علیہ السلام کے وقت ہوئی۔ جیسا کہ آگے اس کا ذکر آرہا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

مجھے تو ملاءِ اعلیٰ (عالمِ بالا) کی کوئی خبر نہ تھی جبکہ وہ (فرشتے) آپس میں بحث کر رہے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

مجھے کیا علم ہوتا کہ عالم بالا میں کیا بحث ہورہی تھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

مجھے تو (اَزخود) عالمِ بالا کی جماعتِ (ملائکہ) کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ (تخلیقِ آدم کے بارے میں) بحث و تمحیص کر رہے تھے،