هٰذَا ۙ فَلْيَذُوْقُوْهُ حَمِيْمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو
English Sahih:
This – so let them taste it – is scalding water and [foul] purulence.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ
احمد علی Ahmed Ali
یہ ہے پھر وہ اس کو چکھیں جو کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیپ (١)
٥٧۔١ یہ ہے پینے گرم پانی اور پیپ، اسے چکھو، گرم کھولتا ہو پانی، جو ان کی آنتوں کو کاٹ ڈالے گا، جہنمیوں کی کھالوں سے جو پیپ اور گندا لہو نکلے گا یا نہایت ٹھنڈا پانی، جس کا پینا نہایت مشکل ہوگا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ (حاضر ہے) کھولتا ہوا پانی اور پیپ پس چاہیے کہ وہ اسے چکھیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ ہے عذاب اس کا مزہ چکھیں گرم پانی ہے اور پیپ
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یہ (عذاب ہے) پس انہیں یہ چکھنا چاہئے کھولتا ہوا پانی ہے اور پیپ ہے،