Skip to main content

اِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِيَادُ ۙ

When
إِذْ
جب
were displayed
عُرِضَ
پیش کئے گئے
to him
عَلَيْهِ
اس پر
in the afternoon
بِٱلْعَشِىِّ
شام کے وقت
excellent bred steeds
ٱلصَّٰفِنَٰتُ
اصیل گھوڑے
excellent bred steeds
ٱلْجِيَادُ
عمدہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے

English Sahih:

[Mention] when there were exhibited before him in the afternoon the poised [standing] racehorses.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جبکہ اس پر پیش کیے گئے تیسرے پہر کو کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائے تو ہوا ہوجائیں

احمد علی Ahmed Ali

جب اس کے سامنے شام کے وقت تیز رو گھوڑے حاضر کیے گئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کئے گئے (١)

٣١۔١ یعنی حضرت سلیمان علیہ السلام نے بغرض جہاد جو گھوڑے پالے ہوئے تھے، وہ عمدہ نسل تیز رو گھوڑے حضرت سلیمان علیہ السلام پر معائنے کے لئے پیش کئے گئے، ظہر یا عصر سے لے کر آخر دن تک کے وقت کو کہتے ہیں، جسے شام سے تعبیر کرتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کیے گئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے) جب شام (سہ پہر) کے وقت میں عمدہ گھوڑے (معائنہ کیلئے) ان پر پیش کئے گئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب ان کے سامنے شام کے وقت بہترین اصیل گھوڑے پیش کئے گئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جب اُن کے سامنے شام کے وقت نہایت سُبک رفتار عمدہ گھوڑے پیش کئے گئے،