وَالطَّيْرَ مَحْشُوْرَةً ۗ كُلٌّ لَّـهٗۤ اَوَّابٌ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے
English Sahih:
And the birds were assembled, all with him repeating [praises].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور پرندے جمع کیے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے
احمد علی Ahmed Ali
اور پرندوں کو بھی جو جمع ہوجاتے تھے ہر ایک اس کے تابع تھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے (١)
١٩۔١ یعنی اشراق کے وقت اور آخر دن کو پہاڑ بھی داؤد علیہ السلام کے ساتھ مصروف تسبیح ہوتے اور اڑتے جانور بھی زبور کی قرأت سن کر ہوا ہی میں جمع ہو جاتے اور ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح کرتے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے۔ سب ان کے فرمانبردار تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور پرندوں کو بھی (جو تسبیح کے وقت) جمع ہو جاتے تھے (اور) سب (پہاڑ و پرند) ان کے فرمانبردار تھے (اور ان کی آواز پر آواز ملاتے تھے)۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور پرندوں کو ان کے گرد جمع کردیا تھا سب ان کے فرمانبردار تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور پرندوں کو بھی جو (اُن کے پاس) جمع رہتے تھے، ہر ایک ان کی طرف (اطاعت کے لئے) رجوع کرنے والا تھا،