Skip to main content
وَٱذْكُرْ
اور ذکر کیجئے
عَبْدَنَآ
ہمارے بندے
أَيُّوبَ
ایوب کا
إِذْ
جب
نَادَىٰ
انہوں نے پکارا
رَبَّهُۥٓ
اپنے رب کو
أَنِّى
بیشک مجھے
مَسَّنِىَ
چھوڑا ہے مجھ کو
ٱلشَّيْطَٰنُ
شیطان نے
بِنُصْبٍ
ساتھ تکلیف کے/ مشقت کے، ایذاء کے
وَعَذَابٍ
، اور عذاب کے

اور ہمارے بندے ایوبؑ کا ذکر کرو، جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور عذاب میں ڈال دیا ہے

تفسير
ٱرْكُضْ
تم مارو
بِرِجْلِكَۖ
اپنا پاؤں
هَٰذَا
یہ
مُغْتَسَلٌۢ
نہانے کا پانی ہے
بَارِدٌ
ٹھنڈا
وَشَرَابٌ
اور پینے کاپانی

(ہم نے اُسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے

تفسير
وَوَهَبْنَا
اور عطا کئے ہم نے
لَهُۥٓ
اس کو
أَهْلَهُۥ
اس کے گھر والے
وَمِثْلَهُم
اور ان کے مثل
مَّعَهُمْ
ان کے ساتھ
رَحْمَةً
بطور رحمت
مِّنَّا
ہماری طرف سے
وَذِكْرَىٰ
اور ایک نصیحت
لِأُو۟لِى
عقل والوں کے لئے
ٱلْأَلْبَٰبِ
عقل والوں کے لئے

ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر

تفسير
وَخُذْ
اور لے لو
بِيَدِكَ
اپنے ہاتھ کے ساتھ
ضِغْثًا
تنکوں کا چھوٹا سا مٹھا
فَٱضْرِب
پھر مار
بِّهِۦ
ساتھ اس کے
وَلَا
اور نہ
تَحْنَثْۗ
اپنی قسم توڑ
إِنَّا
بیشک ہم نے
وَجَدْنَٰهُ
پایا ہم نے اس کو
صَابِرًاۚ
صابر/ صابر کرنے والا
نِّعْمَ
کتنا اچھا
ٱلْعَبْدُۖ
بندہ تھا وہ/ بہترین بندہ
إِنَّهُۥٓ
بیشک وہ
أَوَّابٌ
بہت زیادہ رجوع کرنے والا تھا

(اور ہم نے اس سے کہا) تنکوں کا ایک مٹھا لے اور اُس سے مار دے، اپنی قسم نہ توڑ ہم نے اُسے صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا

تفسير
وَٱذْكُرْ
اور ذکر کرو
عِبَٰدَنَآ
ہمارے بندوں،
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کا
وَإِسْحَٰقَ
اور اسحاق کا
وَيَعْقُوبَ
اور یعقوب کا
أُو۟لِى
والے
ٱلْأَيْدِى
ہاتھوں والے
وَٱلْأَبْصَٰرِ
اور نگاہوں والے/ آنکھوں والے تھے

اور ہمارے بندوں، ابراہیمؑ اور اسحاقؑ اور یعقوبؑ کا ذکر کرو بڑی قوت عمل رکھنے والے اور دیدہ ور لوگ تھے

تفسير
إِنَّآ
بیشک ہم نے
أَخْلَصْنَٰهُم
خالص کرلیا تھا ہم نے ان کو
بِخَالِصَةٍ
خالص کرنا
ذِكْرَى
یاد کا
ٱلدَّارِ
اصلی گھر کی

ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دار آخرت کی یاد تھی

تفسير
وَإِنَّهُمْ
اور بیشک وہ
عِندَنَا
ہمارے نزدیک
لَمِنَ
البتہ میں سے تھے
ٱلْمُصْطَفَيْنَ
چنے ہوؤں
ٱلْأَخْيَارِ
نیک لوگوں میں سے تھے/ اچھے لوگوں میں سے تھے

یقیناً ہمارے ہاں ان کا شمار چنے ہوئے نیک اشخاص میں ہے

تفسير
وَٱذْكُرْ
اور یاد کیجئے
إِسْمَٰعِيلَ
اسماعیل کو
وَٱلْيَسَعَ
اور الیسع کو
وَذَا
اور
ٱلْكِفْلِۖ
ذوالکفل کو
وَكُلٌّ
اور وہ سب کے سب
مِّنَ
میں سے تھے
ٱلْأَخْيَارِ
نیک لوگوں

اور اسماعیلؑ اور الیسع اور ذوالکفلؑ کا ذکر کرو، یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے

تفسير
هَٰذَا
یہ
ذِكْرٌۚ
ایک ذکر تھا
وَإِنَّ
اور بیشک
لِلْمُتَّقِينَ
سب متقی لوگوں کے لئے
لَحُسْنَ
البتہ اچھا
مَـَٔابٍ
ٹھکانہ ہے

یہ ایک ذکر تھا (اب سنو کہ) متقی لوگوں کے لیے یقیناً بہترین ٹھکانا ہے

تفسير
جَنَّٰتِ
باغات
عَدْنٍ
ہمیشگی کے
مُّفَتَّحَةً
کھلے ہوئے ہیں/ کھولے جاچکے ہیں
لَّهُمُ
ان کے لئے
ٱلْأَبْوَٰبُ
دروازے

ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے اُن کے لیے کھلے ہوں گے

تفسير