Skip to main content

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْيَمِيْنِ

Then he turned
فَرَاغَ
پھر پلٹا
upon them
عَلَيْهِمْ
ان پر
striking
ضَرْبًۢا
ضرب لگاتے ہوئے
with his right hand
بِٱلْيَمِينِ
دائیں ہاتھ سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

English Sahih:

And he turned upon them a blow with [his] right hand.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا

احمد علی Ahmed Ali

پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے (١)۔

٩٣۔١ مطلب یہ ہے کہ ان کو زور سے مار مار کر توڑ ڈالا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر ان پر پَل پڑے اور اپنے دائیں ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر (ابراہیم علیہ السلام) پوری قوّت کے ساتھ انہیں مارنے (اور توڑنے) لگے،