فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَأْكُلُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟
English Sahih:
Then he turned to their gods and said, "Do you not eat?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے
احمد علی Ahmed Ali
پس وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے پاس گیا پھر کہا کیاتم کھاتے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
آپ (چپ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟ (١)
٩١۔١ یعنی جو حلویات بطور تبرک وہاں پڑی ہوئی تھیں، وہ انہیں کھانے کے لئے پیش کیں، جو ظاہر بات ہے انہیں نہ کھانی تھیں نہ کھائیں بلکہ وہ جواب دینے پر بھی قادر نہ تھے، اس لئے جواب بھی نہیں دیا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پس چپکے سے ان کے دیوتاؤں کی طرف گئے اور (ان سے) کہا کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ابراہیم علیھ السّلام نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر (ابراہیم علیہ السلام) ان کے معبودوں (یعنی بتوں) کے پاس خاموشی سے گئے اور اُن سے کہا: کیا تم کھاتے نہیں ہو؟،