وَاِنَّ مِنْ شِيْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِيْمَۘ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا
English Sahih:
And indeed, among his kind was Abraham,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے
احمد علی Ahmed Ali
اور بے شک اسی کے طریق پر چلنے والوں میں ابراھیم بھی تھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور اس (نوح علیہ السلام) کی تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے (١)
٨٣۔١ شِیْۃً کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم علیہ السلام بھی اہل دین و اہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح علیہ السلام ہی کی طرح قائم مقام الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور انہی (نوح(ع)) کے پیروکاروں میں سے ابراہیم(ع) بھی تھے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یقینا نوح علیھ السّلام ہی کے پیروکاروں میں سے ابراہیم علیھ السّلام بھی تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بے شک اُن کے گروہ میں سے ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے،
تفسير ابن كثير Ibn Kathir
اب بھی سنبھل جاؤ۔
ابراہیم (علیہ السلام) بھی نوح کے دین پر تھے، انہی کے طریقے اور چال چلن پر تھے۔ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے گئے یعنی توحید والا جو اللہ کو حق جانتا ہو۔ قیامت کو آنے والی مانتا ہو۔ مردوں کو دوبارہ جینے والا سمجھتا ہو۔ شرک وکفر سے بیزار ہو، دوسروں پر لعن طعن کرنے والا نہ ہو۔ خلیل اللہ نے اپنی تمام قوم سے اور اپنے سگے باپ سے صاف فرمایا کہ یہ تم کس کی پوجا پاٹ کررہے ہو ؟ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت چھوڑ دو اپنے ان جھوٹ موٹھ کے معبودوں کی عبادت چھوڑ دو ۔ ورنہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ کیا کچھ نہ کریگا اور تمہیں کیسی کچھ سخت ترین سزائیں دیگا ؟