Skip to main content

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِيْنَ

And We made
وَجَعَلْنَا
اور رکھا ہم نے
his offspring
ذُرِّيَّتَهُۥ
اس کی نسل کو
[they]
هُمُ
وہی
the survivors
ٱلْبَاقِينَ
باقی رہنے والی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا

English Sahih:

And We made his descendants those remaining [on the earth]

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والی کر دیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور اس کی اولاد کو باقی رہنے والی بنا دی (١)

٧٧۔١ اکثر مفسرین کے قول کے مطابق حضرت نوح علیہ السلام کے تین بیٹے تھے۔ عام، سام، یافث۔ انہی سے بعد کی نسل انسانی چلی۔ اسی لئے حضرت نوح علیہ السلام کو آدم ثانی کہا جاتا ہے یعنی آدم علیہ السلام کیطرح، آدم علیہ السلام کے بعد یہ دوسرے ابو البشر ہیں۔ سام کی نسل سے عرب، فارس، روم اور یہود و نصاریٰ ہیں۔ عام کی نسل سے سوڈان (مشرق سے مغرب تک) یعنی سندھ، ہند، نوب، زنج، حبشہ، قبط اور بربر وغیرہ ہیں اور یافث کی نسل سے صقالہ، ترک، خزر اور یاجوج و ماجوج وغیرہ ہیں (فتح القدیر) واللہ اعلم

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے انہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے فقط اُن ہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا،