Skip to main content

وَلَـقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِيْنَۙ

And verily
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
went astray
ضَلَّ
بھٹک گئے
before them
قَبْلَهُمْ
ان سے قبل
most
أَكْثَرُ
بہت سے
(of) the former (people)
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلوں میں سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

English Sahih:

And there had already strayed before them most of the former peoples,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے

احمد علی Ahmed Ali

اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں (١)

٧١۔١ یعنی یہی گمراہ نہیں ہوئے، ان سے پہلے لوگ بھی اکثر گمراہی پانے کے باوجود یہ انہی کے نقشے قدم پر چلنے والے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور بے شک ان سے پہلے بھی اگلوں میں اکثر لوگ گمراہ ہو چکے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یقینا ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ ہوچکی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور درحقیقت اُن سے قبل پہلے لوگوں میں (بھی) اکثر گمراہ ہوگئے تھے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

سابقہ آیتیں۔
گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے۔ ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے۔ جنہوں نے انہیں ہوشیار کردیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔ اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے۔ پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا ؟ تہس نہس کردئیے گئے تباہ برباد کردئیے گئے۔ ہاں نیک کار خلوص والے اللہ کے موحد بندے بچا لیے گئے اور عزت کے ساتھ رکھے گئے۔