فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ يُهْرَعُوْنَ
So they
فَهُمْ
تو وہ
on
عَلَىٰٓ
اوپر
their footsteps
ءَاثَٰرِهِمْ
ان کے نقش قدم کے
they hastened
يُهْرَعُونَ
دوڑے چلے جاتے تھے
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
English Sahih:
So they hastened [to follow] in their footsteps.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں
احمد علی Ahmed Ali
پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے (١)
٧٠۔١ یہ جہنم کی مذکورہ سزاؤں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کی گمراہی پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل و حجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور یہ (بے سوچے سمجھے) انہی کے نقش قدم پر دوڑتے رہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو وہ انہی کے نقشِ قدم پر دوڑائے جا رہے ہیں،