Skip to main content

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِيْمِ

Then
ثُمَّ
پھر
indeed
إِنَّ
بیشک
their return
مَرْجِعَهُمْ
ان کا لوٹنا/ان کی واپسی
(will) surely be to
لَإِلَى
البتہ طرف
the Hellfire
ٱلْجَحِيمِ
جہنم کے ہوگی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی

English Sahih:

Then indeed, their return will be to the Hellfire.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے

احمد علی Ahmed Ali

پھر بے شک دوزخ کی طرف ان کا لوٹنا ہو گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ کی طرف ہوگا (١)۔

٦٨۔١ یعنی زقوم کے کھانے اور گرم پانی کے پینے کے بعد انہیں دوبارہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر ان کی بازگشت جہنم ہی کی طرف ہوگی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ان سب کا آخری انجام جہّنم ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(کھانے کے بعد) پھر یقیناً ان کا دوزخ ہی کی طرف (دوبارہ) پلٹنا ہوگا،