ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيْمٍۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا
English Sahih:
Then indeed, they will have after it a mixture of scalding water.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے
احمد علی Ahmed Ali
پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا کر دیا جائے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر اس پر گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائیگا (١)
٦٧۔١ یعنی کھانے کے بعد انہیں پانی کی طلب ہوگی تو کھولتا ہوا پانی انہیں دیا جائے گا، جس کے پینے سے ان کی انتڑیاں کٹ جائیں گی (مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۭ فِيْهَآ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّاۗءٍ غَيْرِ اٰسِنٍ ۚ وَاَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهٗ ۚ وَاَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ ڬ وَاَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ۭ وَلَهُمْ فِيْهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ ۭ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوْا مَاۗءً حَمِيْمًا فَقَطَّعَ اَمْعَاۗءَهُمْ) 47۔ محمد;15)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(پھر زقوم کھانے کے بعد) انہیں (پینے کیلئے) کھولتا ہوا پانی ملا کر دیا جائے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر یقیناً اُن کے لئے اس (کھانے) پر (پیپ کا) ملا ہوا نہایت گرم پانی ہوگا (جو انتڑیوں کو کاٹ دے گا)،